data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251231-06-6

 

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ شہر کے مصروف صرافہ بازار میں چوروں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالیت کا سونا چوری کرلیا ، تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئے احتجاجن کاروبار بند کرکے ہڑتال کردی۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے منگل کی شب کو ٹھٹھہ کی صرافہ بازار میں حاجی یوسف میمن کی سونے کی دکان کی چھت توڑ کر 20 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقدی رقم چوری کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تاجر برادری بڑی تعداد میں صرافہ بازار پہنچ گئی اورسخت احتجاج کرکے صرافہ بازار میں ہڑتال کرادی۔ اس موقع پر چوری کے متاثر حاجی یوسف میمن نے کہا ہے کہ چوروں نے دکان کی چھت توڑ کر ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سونا اور تین لاکھ روپے نقدی چوری کر کے لے گئے ہیں بروقت اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی۔ تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ سونا واپس کرایا جائے، بصورت دیگر پورے ٹھٹھہ شہر میں ہڑتال کی جائے گی۔ تاجر برادری کے سخت احتجاج کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایچ او ٹھٹھہ صرافہ بازار پہنچ کر متاثر دکاندار سے تفصیل معلوم کیں اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کو ختم کرایا۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صرافہ بازار تاجر برادری

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف