گروسیف کا اینوول نائٹ ایونٹ، ٹاپ پرفارمرز کے لیے اعزازات
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) گروسیف نے ادارے کے جملہ ارکان اور لیڈرشپ کے کام کے اعتراف میں ان کے لیے ایک پرتاثیر اور ٹیم ورک کے جذبے سے بھرپور یادگار اینوول نائٹ ایونٹ کا انعقاد کیا۔ایونٹ کے نمایاں لمحات میں معروف نوجواں شاعر عمار اقبال کی جانب سے پیش کیا جانے والا مسحور کن کلام اور لذیذ باربی کیو شامل تھے، جن سے محفل کا سماں بندھا رہا۔اس موقع پر گروسیف کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سیکورٹی، مصنوعی ذہانت اور کوآرڈینیشن اینڈ سسٹینیبیلیٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ٹاپ پرفارمرز کی شاندار کارگردگی، عزم، اور ادارے کی کامیابیوں میں ان کے کردار پر انہیں اعزازات دیے گئے۔ ایوارڈز ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز حمدان صدیقی کی جانب سے عمار اقبال کی اسٹیج پر موجودگی کے دوران دیے گئے۔سامعین سے خطاب میں ادارے کے عہدیداران نے ٹیم کے ارکان کی کارکردگی کو سراہنے کے ساتھ ساتھ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد عبدالوہاب نے نوجواں شاعر کو یادگاری ایوارڈ بھی پیش کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔