چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ پشاور کور نے جیت لی: فیلڈ مارشل نے انعامات تقسیم کئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
لاہور (سپورٹس رپورٹر) 50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025ء پشاور کور نے جیت لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025ء کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جناح پولو فیلڈز پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ پاک فوج کی کھیلوں سے وابستہ روایات اور نظم و ضبط کی عکاسی کرتی ہے، چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 8 ٹیموں نے حصہ لیا، پشاور کور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ جیت لی، جبکہ گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل نے جیتنے والی اور حصہ لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیف ا ف ا رمی سٹاف فیلڈ مارشل چیمپئن شپ کور نے
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔
شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔
بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیںپشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع
شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔
دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔