بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی جس میں سابق وزیراعظم کی جمہوریت کی بحالی، عوامی خدمت اور خواتین کو بااختیار بنانے کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی تھے جبکہ اس موقعے پر بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد، سیکریٹری عامر علی احمد اور پروگرام کے سینیئر افسران و عملہ بھی موجود تھا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی شہادت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری عالمی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان تھی۔

انہوں نے بی آئی ایس پی کو شہید بینظیر کے وژن کا زندہ ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام مستحق خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنا کر انہیں گھر کا سربراہ بناتا ہے، شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹ کا حق دیتا ہے اور مالیاتی نظام میں شامل کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کا اجرا کردیا

ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کا کردار مستحق خاندانوں کی زندگیاں بدل رہا ہے اور اسے مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی خواتین سمیت دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک عظیم رہنما اور مشعل راہ تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ بی ایس پی  گزشتہ 18 سالوں سے شہید بے نظیر کے خواب کو حقیقت کا روپ دے رہا ہے اور آج ایک کروڑ سے زیادہ مستحق خواتین اس سے براہ راست مستفید ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مستحق خواتین کب رقم وصول کرنے جائیں؟ چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی اہم ہدایات

روبینہ خالد نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ہدایات پر پہلی بار ایک کروڑ سے زائد خواتین کو ڈیجیٹل والیٹس کے ذریعے رسمی مالیاتی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے جو شفافیت اور خودمختاری کو یقینی بنائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بی آئی ایس پی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بینظیر بھٹو کا یوم شہادت.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بی ا ئی ایس پی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بینظیر بھٹو کا یوم شہادت بی ا ئی ایس پی بینظیر بھٹو روبینہ خالد کہا کہ

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار