دبئی اسلامک بینک نے برانچوں کے توسیعی منصوبے کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251231-08-19
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) دبئی اسلامک بینک پاکستان نے برانچوں کے توسیعی منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں ملک بھرمیں 75 نئی برانچیں کھولی جائیں گی۔ یہ 2025ء کے دوران پاکستان میں بینکاری شعبے کی سب سے بڑی برانچ توسیع ہے۔ بینک نے اس پروجیکٹ کو ’’مونیومینٹل ایکس پینشن‘‘ کا نام دیا ہے جس کے تحت میڈیا مہم بھی شروع کی گئی ہے جو پاکستان کے شاندار تاریخی ورثے کو جامع مالی خوشحالی کے وژن کے ساتھ منفرد انداز میں جوڑتی ہے۔ یہ توسیعی پروجیکٹ پاکستان کے پائیدار تاریخی ورثے کی دلکش تصویر اجاگر کرتا ہے، جوڈی آئی بی پاکستان کے اخلاقی بینکاری کی پائیدار میراث قائم کرنے کے عزم کے عین مطابق ہے۔ دبئی اسلامک بینک کے سی ای او محمد علی گل فراز نے کہا کہ جس طرح ہمارے آباؤ اجداد نے یہ یادگاریں تعمیر کیں جو صدیوں سے وقت کی کسوٹی پر پورا اترتی آرہی ہیں، اسی طرح ہم ایک مستحکم اور پائیدار مالیاتی نظام کی بنیاد رکھ رہے ہیں جو نسل در نسل پاکستانیوں کی خدمت کرے گا۔ یہ مونیومینٹل ایکس پینشن محض ایک کاروباری حکمت عملی نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل، اس کے عوام اور کراچی سے خیبر، گوادر سے گلگت تک پھیلی کمیونیٹیز کی پوشیدہ صلاحیتوں پر ہمارے اعتماد کا اعلان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔