data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-08-26
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سکرنڈکے قریب سڑک حادثے میں چار نوجوانوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ راحیل بھٹو اور مرکزی رہنما نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سڑکوں کی مد میں مختص بجٹ ہڑپ کر چکی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت رشوت کے عوض این ایچ اے کے خلاف ایک لفظ بولنے کو بھی تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑکیں، تیز رفتار ٹرالر اور اوورلوڈ گاڑیاں سڑک حادثات کو معمول بنا چکی ہیں۔ موٹر وے پولیس رشوت کے بدلے ٹرالر مالکان کو انسانوں کی جانیں لینے کی کھلی چھوٹ دے رہی ہے۔ سکّرند کے قریب چار نوجوانوں کو کچلنے والے ٹرالر کو نامعلوم گاڑی قرار دے کر موٹر وے پولیس بدمست ٹرالر مالک کی سرپرستی کر رہی ہے، جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کی گاڑی روک کر بتایا کہ تیز رفتار ٹرالر چار نوجوانوں کو کچل کر فرار ہو گیا ہے، مگر پولیس نے ٹرالر کو پکڑنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس سڑک حادثات کے بعد زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کی اپنی ذمے داری نبھانے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔ موٹر وے پولیس کی نااہلی اور کرپشن کے باعث روزانہ گھر اجڑ رہے ہیں، فوتگیاں ہو رہی ہیں.

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک حادثات میں زخمیوں کو بروقت اسپتال نہ پہنچانے والی موٹر وے پولیس اور علاج میں غفلت برتنے والے محکمہ صحت کے عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، سڑک حادثات پر قابو پایا جائے اور زخمیوں کے فوری علاج کا مؤثر انتظام کیا جائے۔

سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موٹر وے پولیس سڑک حادثات

پڑھیں:

نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم  اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔

 اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ  گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ  معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔

مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

فٹبال ٹورنامنٹ  کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز  کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے  ورلڈ سمر  اسپیشل گیمز  تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

 نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے  ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار