حیدرآباد،منشیات کے خاتمے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251231-2-15
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)منشیات فروشوں و جرائم پیشہ افراد کے خلاف بغیر کسی امتیاز کے آپریشن جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او ٹنڈو یوسف شاہنواز خاصخیلی نے بھائی خان ویلفیئر تعلقہ لطیف آباد کی جانب سے منشیات کے خاتمے کے سلسلے میں گجراتی پاڑا میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ویلفیئر کے فائونڈر جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں ،تعلقہ چیئرمین لطیف آباد حاجی عبدالحمید مٹھو ،اکرم شاہ کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی حیدرآبادعدیل چانڈیو کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروش و جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے اور آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لیے سماجی تنظیمیں ہمارا ساتھ دیں تاکہ منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے۔انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نئے سال کی خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں کیونکہ یہ ایک سنگین اور جان لیوا جرم ہے ۔حاجی محمد یاسین آرائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات ہمارے نوجوانوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جو کہ انتہائی تشویش کا باعث ہے ،علاقے میں منشیات کے حوالے سے بڑھتے رجحان کو ختم کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا ۔کھلی کچہری میں لوگوں نے منشیات کے خاتمے اور جرائم کی روک تھام کے لیے اپنی تجا ویز پیش کی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: منشیات کے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔