حیدرآباد ،نہروں کی سالانہ صفائی ،پانی کی فراہمی عارضی بند
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251231-2-16
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ آب پاشی سندھ کی جانب سے نہروں کی سالانہ صفائی اور مرمت کے سلسلے میں 25 دسمبر سے 10 جنوری تک نہری بندش ہے،حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایک جامع واٹر مینجمنٹ کے تحت صارفین کو پانی کی جذوی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے،صارفین سے پانی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کرنے کی اپیل۔میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ آب پاشی سندھ کی جانب سے نہروں کی سالانہ صفائی اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں 25 دسمبر 2025 سے اکرم واہ لائنڈ چینل ،اولڈ پھلیلی ،نیو پھلیلی ،کے بی فیڈر ،واد ھوداہ اور فسادی واہ کو پانی کی فراہمی معطل ہے۔فراہمی آب کا یہ تعطل 10 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔تاہم حیدرآباد واٹرکارپوریشن ایک جامع واٹرمینجمنٹ کے تحت صارفین کو اپنے آبی ذخائر کے ذریعہ پانی کی جذوی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ نہری بندش کے دوران واٹر کارپوریشن اپنے ذخائر آب سے پانی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے ،تاکہ شہر یوں کو حسب ضرورت پانی ملتا رہے ۔اعلامیہ کے مطابق ٹھنڈی سڑک پمپنگ اسٹیشن سے قاسم آباد کے صارفین کو صبح 11 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ،رات 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک جبکہ ون ایم جی ڈی سے صبح 8 بجے سے صبح 11 بجے تک ،رات 9 بجے سے رات 1 بجے تک اور پھر صبح 5 بجے صبح 8 بجے تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔جبکہ لطیف آباد کے لئے دوپہر 2بجے سے شام 4 بجے تک اور رات 2 بجے سے رات 4 بجے تک پانی کی فراہمی جاری ہے اور اسی طرح تعلقہ سٹی کے لئے رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک پانی کی فراہمی جاری ہے ۔اعلامیہ میں صارفین آب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نہری بندش کے دوران پانی احتیاط سے استعمال کریں اور گاڑیاں دھونے سمیت پانی کے کسی بھی غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی فراہمی جاری بجے تک
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی