Jasarat News:
2026-07-24@02:36:04 GMT

انتظامیہ حاوی رہی، 2025 عدلیہ کی آزادی کیلیے بدتر سال

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد سال 2025 کو عدلیہ کی آزادی کے لیے ایک انتہائی منفی سال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

پورے سال کے دوران انتظامیہ کا اثر و رسوخ اعلیٰ عدلیہ پر نمایاں رہا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت پارلیمانی کمیٹی کو یہ اختیار دیا گیا کہ وہ تین سینیئر ترین ججوں میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر سکے۔

تاہم حکومت نے تینوں سینیئر ججوں کو نظرانداز کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچوں کا سربراہ نامزد کر دیا، جبکہ آئینی بنچوں کے لیے حکومت کے ہم خیال ججوں کی اکثریت مقرر کی گئی۔

جسٹس امین الدین خان کی قیادت میں قائم تین رکنی کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کو ترجیح نہیں دی۔

بعد ازاں آئینی بنچ نے سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی توثیق کر دی۔ اسی طرح بنچ نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو بھی مسترد کر دیا جس میں پی ٹی آئی کو 8 فروری کے انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں کا حق دار قرار دیا گیا تھا۔

ان فیصلوں کے نتیجے میں موجودہ حکومت کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔ اس کے بعد حکومت نے مختلف ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کے تبادلوں کا عمل شروع کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے تین ججوں کے تبادلے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہائی کورٹ چیف جسٹس

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی