2026 کے دوران کتنی اور کون کونسی سرکاری تعطیلات ہوں گی؟ شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
ویب ڈیسک:حکومتِ پاکستان کی جانب سے سال 2026 میں سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہوں گی، شہری اور ملازمین اب نئے سال میں تعطیلات کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
معلومات کے مطابق 2026 میں تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جن میں اہم مواقع جیسے یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔
ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
اہم تعطیلات کا خلاصہ:
5 فروری (جمعرات) یومِ کشمیر
21 تا 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) عیدِ الفطر
23 مارچ (سوموار) یومِ پاکستان
1 مئی (جمعہ) یومِ مزدور
27 تا 28 مئی عید الاضحیٰ
28 مئی (جمعرات) یومِ تکبیر
25 تا 26 جون عاشورہ
14 اگست (جمعہ) یومِ آزادی
25 اگست (منگل) عید میلاد النبی ﷺ
9 نومبر (پیر) یومِ اقبال
25 دسمبر (جمعہ) قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس
26 دسمبر (ہفتہ) کرسمس کے بعد چھٹی (صرف مسیحی ملازمین کے لیے)
سینیئرز کی عزت ۔۔۔ کامیابی کی ضمانت۔۔۔ نرگس اور ریما کا کیا موازنہ
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، تعلقات مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ
ماہرین کے مطابق چونکہ کچھ مذہبی تعطیلات چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں، اس لیے تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہو سکتی ہیں، شہریوں اور دفاتر کو مشورہ دیا گیا ہے کہ حتمی سرکاری نوٹیفیکیشن کے بعد اپنی تعطیلات کی پلاننگ کو حتمی شکل دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو