ژوب قومی شاہراہ پر شدید برفباری، این ایچ اے ریسکیو فورس ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
ژوب قومی شاہراہ کے کان مہترزئی کے مقام پر شدید برفباری جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی ریسکیو فورس کو ہیوی مشینری کے ساتھ ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
این ایچ اے حکام کے مطابق کان مہترزئی اور گردونواح میں برف ہٹانے اور سڑکوں کی بحالی کے لیے ہیوی مشینری موقع پر موجود ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو آپریشن کیا جا سکے۔ مسافروں کی سہولت اور ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر ریسکیو و ریلیف سینٹر بھی قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
جی ایم این ایچ اے آغا عنایت اللہ نے کہا کہ تمام قومی شاہراہوں پر این ایچ اے کے اہلکار الرٹ ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برف ہٹانے کے لیے ریسکیو آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔
این ایچ اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایچ اے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔