پاکستان کی پہلی 5G اسپیکٹرم نیلامی کی تیاری، رفتار سے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پاکستان جلد ہی اپنی پہلی ففتھ جنریشن (5G) موبائل سروسز کی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے تیار ہے۔ وفاقی حکومت نے اصولی طور پر منظوری دے دی ہے اور فروری 2026 تک نیلامی کا انعقاد متوقع ہے، جس سے ملک میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی راہ ہموار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟
وفاقی کابینہ نے 5G اسپیکٹرم نیلامی کے لیے اصولی منظوری دے کر ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے مضبوط سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے۔ حکومت جلد نیلامی کے قواعد، بیس پرائسز، اور لائسنسنگ شرائط کا اعلان کرے گی تاکہ ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے واضح رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
نیلامی کے تحت مختلف فریکوئنسی بینڈز کی بنیاد پر قیمتیں مقرر کی جائیں گی، جبکہ بولی کے طریقہ کار، لائسنس کی مدت اور ادائیگی کے شیڈول بھی واضح کیے جائیں گے۔ ٹیلی کام آپریٹرز کو مخصوص کوریج اور سروس ڈپلائمنٹ کے اہداف پورے کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟
5G اسپیکٹرم نیلامی سے ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ، اسمارٹ سٹیز، ٹیلی میڈیسن اور ای گورننس جیسی جدید خدمات کے فروغ کے لیے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے نجی سرمایہ کاری میں اضافہ، انفراسٹرکچر کی ترقی اور معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5G 5Gنیلامی پاکستان فائی جی اسپیکٹرم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 5Gنیلامی پاکستان فائی جی اسپیکٹرم اسپیکٹرم نیلامی نیلامی کے کے لیے
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔