لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونر شپ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے خلاف مزید دس سے زائد درخواستیں فل بنچ کو بھجوا دیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایکٹ معطل ہوچکا ہے، درخواستوں پر مزید کارروائی فل بنچ ہی کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے یونس رانا سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل حافظ اللہ یار سپرا سمیت دیگر نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود متعدد اضلاع میں ڈی آر سی کمیٹیاں پراپرٹی پر قبضے دلوا رہی ہیں، چنیوٹ میں دو کنال پراپرٹی پر قبضے کیلئے ڈی سی نے زبانی حکم کے تحت آج بارہ بجے بلا رکھا ہے جبکہ ننکانہ صاحب میں بھی ڈی آر سی کمیٹی قبضے دلوا رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے اعلانات

جسٹس عبہر گل نے ریمارکس دیئے کہ چیف جسٹس نے ایکٹ معطل کر رکھا ہے، ایکٹ کے تحت ہونے والے کارروائیوں پر عملدرآمد روک رکھا ہے، تمام کیسز فل بنچ میں جائیں گے۔

دوران سماعت وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ میرا کیس دیگر کیسز سے مختلف ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اظہر صاحب اے سے زیڈ تک تمام کیسز فل بنچ میں جائیں گے، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ابھی تک کسی نے ایکٹ کو چیلنج نہیں کیا، ہم نے ایکٹ کو چیلنج کیا ہے، یہ معاملہ الگ ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تمام معاملات فل بنچ ہی دیکھے گا، جس پر وکیل نے استدعا کی کہ آپ فل بنچ کو بھجوا دیں مگر ایڈووکیٹ جنرل کو سپیشل نوٹس جاری کردیں۔

نئے سال کا نیا تحفہ! یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں، عدالت نے تمام درخواستیں مزید کارروائی کیلئے فل بینچ کو بھجوا دیں۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کو بھجوا کے تحت فل بنچ

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش