Islam Times:
2026-07-24@02:34:24 GMT

مقبوضہ کشمیر، موسم سرما میں آتشزدگی کے واقعات میں تیزی

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

مقبوضہ کشمیر، موسم سرما میں آتشزدگی کے واقعات میں تیزی

ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا کہ سرینگر کی عمر کالونی میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان کو آتشزدگی کے باعث نقصان پہنچا جبکہ ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور دیوان باغ میں ایک سکول عمارت آگ لگنے کی وجہ سے تباہ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں موسم سرما کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ گزشتہ 2روز کے دوران مقبوضہ وادی کشمیر میں آگ لگنے کے مزید 11 واقعات رونما ہوئے اور کئی عمارتوں اور ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا کہ سرینگر کی عمر کالونی میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان کو آتشزدگی کے باعث نقصان پہنچا جبکہ ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور دیوان باغ میں ایک سکول عمارت آگ لگنے کی وجہ سے تباہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گاندر بل کے علاقے صفاپورہ میں ایک مویشی خانہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ شوپیاں میں آتشزدگی کے باعث ایک دکان جل گئی، کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں دو منزلہ گھر جل گیا۔ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کے کئی واقعات رونما ہوئے۔ محکمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فائر سیفٹی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں اور آتشزگی سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال کے موقع پر فوری طور پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو مطلع کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آتشزدگی کے کے علاقے میں ایک

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار