نیو یارک ٹائمز نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تاریخ پر تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے، جس میں تنظیم کی عسکری، انتہا پسند اور نسل پرستانہ حکمتِ عملی کا تجزیہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح آر ایس ایس نے بھارت میں ہندو قوم پرستی کو فروغ دے کر سیاست اور ریاستی اداروں میں اپنا اثر بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں:مودی اور آر ایس ایس کا گٹھ جوڑ انتہا پسندی کی جڑ، ریاستی وزیر کو قتل کی دھمکیاں

نیو یارک ٹائمز کے مطابق آر ایس ایس ایک خفیہ، نیم عسکری ہندو انتہا پسند نظریاتی تنظیم ہے جو 1925 سے تربیتی کیمپس کے ذریعے فوجی انداز میں مذہبی نفرت کو منظم کرتی رہی ہے۔ اس تنظیم کا مقصد بھارت کو ہندو قوم پرست ریاست میں تبدیل کرنا ہے اور اس کے انتہا پسند نظریات ہٹلر کے نسل پرستانہ نظریات کے مشابہ ہیں۔

Front page news – New York Times
.


From the Shadows to Power: How the Hindu Right Reshaped India

The far-right group known as the R.S.S., whose members include Prime Minister Narendra Modi, has spent a century trying to make India a Hindu-first nation.https://t.co/7XeNmqIWAK pic.twitter.com/yQOJAIuka4

— Bhavika Kapoor (@BhavikaOpinion) December 30, 2025

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس نے 1948 میں گاندھی کو ’مسلمان نواز‘ کہنے کے الزام میں قتل کیا اور 1975 کی ایمرجنسی کے بعد ماضی کے جرائم دھونے کا موقع ملا۔ 1992 میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد آر ایس ایس اور بی جے پی نے مذہب کو ووٹ بینک میں بدلا اور 2014 کے بعد سے آر ایس ایس بھارت کے سیکولر آئین کو ختم کر کے ہندو راشٹر قائم کرنے پر کام کر رہی ہے۔

بی جے پی محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ آر ایس ایس کا سیاسی چہرہ ہے اور تنظیم کی حکمتِ عملی اب ریاستی طاقت میں بدل چکی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے بتایا کہ مودی حکومت نے آر ایس ایس آیڈیالوجی کے تحت کشمیر کی حیثیت ختم کی، رام مندر تعمیر کیا اور اقلیتوں کو منظم طور پر نشانہ بنایا، جس سے بھارت میں اقلیتیں دوسرے درجے کے شہری بن چکی ہیں۔

آر ایس ایس مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو تاریخی دشمن قرار دیتی ہے اور بی جے پی سمیت درجنوں ذیلی تنظیموں کے ذریعے ریاستی اداروں میں سرایت کر چکی ہے۔ تنظیم تعلیم، میڈیا، عدلیہ اور سیکیورٹی اسٹرکچر پر اثر انداز ہو رہی ہے جبکہ مودی آر ایس ایس کا پیروکار ہے اور اس کے انتہا پسند ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کا سیاسی سفر خون آلود رہا ہے، جس نے بھارت کے سیکولر آئین، اقلیتوں کے حقوق اور ریاستی اداروں کی آزادی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آر ایس ایس آر ایس ایس کے سو بھارت نیویارک ٹائمز کی رپورٹ ہند انتہا پسند

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ر ایس ایس ا ر ایس ایس کے سو بھارت نیویارک ٹائمز کی رپورٹ ہند انتہا پسند ر ایس ایس کا انتہا پسند ا ر ایس ایس آر ایس ایس ہے اور

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق