ٹی20 ٹیم آف دی ایئر 2025 کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی نظرانداز
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
کرکٹ کی ایک معروف ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے سال 2025 کے لیے اپنی ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر کے شائقینِ کرکٹ میں شدید بحث چھیڑ دی ہے۔
اس ٹیم میں دنیا کے خطرناک بلے بازوں اور چالاک گیند بازوں کو شامل کیا گیا ہے، تاہم نمایاں طور پر اس انتخاب میں کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو شامل نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون پاکستانی کرکٹر کون؟
یہ فیصلہ ایسے سال کی عکاسی کرتا ہے جس میں پاکستان کے کئی بڑے کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کی مصروفیات کے باعث بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ میں کم دکھائی دیے۔
A strong men's ODI XI picked by our staff ???? https://t.
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 31, 2025
اس اسکواڈ کی بنیاد بھارت اور انگلینڈ کے مضبوط کھلاڑیوں پر رکھی گئی ہے، جہاں دونوں ممالک کے تین تین کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی نمائندگی 2 جارحانہ پاور ہٹرز کر رہے ہیں، جبکہ آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ سے ایک ایک نمایاں کھلاڑی کو عالمی الیون میں جگہ ملی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں بدترین کارکردگی، آخری 25 میچوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف پاکستان کے نتائج کیا رہے؟
بیٹنگ لائن اپ جدید جارحانہ کرکٹ کا مکمل عکس ہے، اننگز کا آغاز ابھیشیک شرما کریں گے، جن کے سیزن کو ’’ٹی20 انٹرنیشنل اوپننگ کی نئی تعریف‘ قرار دیا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھ نڈر فل سالٹ اوپن کریں گے۔
ان کے بعد جوس بٹلر شامل ہیں، جنہیں پاور پلے اور مڈل اوورز کے درمیان شاندار تسلسل قائم رکھنے پر ’انگلینڈ کے انجن روم‘ سے تشبیہ دی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں 10 ماہ بعد واپسی، کیا ہمیں نئے بابر اعظم دیکھنے کو ملیں گے؟
مڈل آرڈر میں نکولس پوران کی تباہ کن طاقت اور جنوبی افریقہ کے ابھرتے ہوئے اسٹار ڈیوالڈ بریوس شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ کو فنشر کا کردار دیا گیا ہے، جو بغیر کسی سمجھوتے کے رفتار بڑھانے کی صلاحیت کے باعث مشہور ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
بولنگ اٹیک بھی کسی سے کم نہیں، جس کی قیادت جسپریت بمراہ کی درستگی اور ورون چکرورتی کی پراسرار اسپن کر رہی ہے، جنہوں نے شاندار واپسی کے ساتھ ’بھارت کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر‘ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
افغانستان کے نوجوان سنسنی خیز اسپنر نور احمد، جبکہ آل راؤنڈرز سیم کرن اور جیسن ہولڈر اس ہائی امپیکٹ ٹیم کو مکمل کرتے ہیں، جو جارحانہ ٹی20 کرکٹ کے لیے تیار کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابھیشیک شرما انگلینڈ پاور پلے ٹم ڈیوڈ ٹی20 جوس بٹلر جیسن ہولڈر فل سالٹ کرک انفو کرکٹ ہائی امپیکٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابھیشیک شرما انگلینڈ پاور پلے ٹم ڈیوڈ ٹی20 جوس بٹلر جیسن ہولڈر فل سالٹ کرک انفو کرکٹ ہائی امپیکٹ کرکٹ میں ٹی20 کرکٹ
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :