گوگل نے نئے سال کے آغازسے قبل ہی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا بھر کے صارفین کو نئے سال 2026 کے استقبال کے لیے گوگل نے اپنے ہوم پیج پر ایک خاص اور متحرک Google Doodle تبدیل کردیا ہے۔ اس ڈوڈل میں رنگ برنگے بالون، کنفیٹی (پٹیوں) اور سال کے نمبر ’2025‘ سے ’2026‘ میں منتقلی کا تخلیقی منظر دکھایا گیا ہے جو صارفین کو نئے سال کے خوشیوں بھرے لمحے کا احساس دلاتا ہے۔
گوگل کے اس تازہ ڈوڈل کو دنیا کے مختلف علاقوں میں سرچ انجن کے ہوم پیج پر دیکھا جا رہا ہے، اس کا مقصد صارفین کے ساتھ خوشیوں کا جشن بانٹنا ہے، خاص طور پر جب وہ سال 2025 کے آخری لمحات گزار کر نئے سال 2026 کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
گوگل کے ڈوڈلز عارضی لوگوز ہوتے ہیں جن کے ذریعے مختلف تہواروں، اہم مواقع، تاریخی شخصیات اور عالمی تقریبات منائی جاتی ہیں، یہ ڈوڈلز کبھی کبھی متحرک یا انٹرایکٹو بھی ہوتے ہیں اور گوگل کی ویب سائٹ پر ان کا آرکائیو ہمیشہ دستیاب رہتا ہے۔
یہ روایت گوگل کے ابتدائی دور سے چلی آ رہی ہے، جب کمپنی کے بانیوں نے سروس کی غیر موجودگی سے صارفین کو مطلع کرنے کے لیے لوگو میں تبدیلی کی تھی۔ تب سے گوگل کے ڈوڈلز عالمی ثقافت، سائنس، اور تخلیقی سرگرمیوں کو منانے کا اہم ذریعہ بن گئے ہیں۔
یہ ڈوڈل نہ صرف نئے سال کی خوشیوں کا پیغام دیتا ہے بلکہ دنیا بھر میں گوگل صارفین کے لیے ایک تخلیقی اور خوشگوار تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
سوشل میڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’میٹا‘ نے دنیا بھر میں انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر استعمال کرنے والے کم عمر صارفین کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت ترین پابندیوں کا باقاعدہ اطلاق کر دیا ہے۔ ان نئی پالیسیوں کا مقصد نوجوانوں کو نامناسب مواد اور آن لائن ہراسانی سے بچانا ہے۔
دنیا بھر میں نئی سیٹنگز کا فوری اطلاقکمپنی کی جانب سے جاری کردہ آفیشل بیان کے مطابق انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر 13 سال سے زیادہ عمر کے ’ٹین ایج‘ اکاؤنٹس پر مواد کے حوالے سے نئی اور زیادہ سخت سیٹنگز لاگو کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میٹا نے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے بامعاوضہ فیچرز متعارف کرا دیے
واضح رہے کہ ان سخت ترین سیکیورٹی فیچرز کو سب سے پہلے اکتوبر 2026 میں امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور کینیڈا میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب 2 جون سے اس کا دائرہ کار دنیا بھر کے تمام ممالک تک پھیلا دیا گیا ہے۔
نامناسب مواد اور سرچ رزلٹس پر مکمل بلاکنگنئی تبدیلیوں کے تحت اب کم عمر صارفین ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا مواد نہیں دیکھ سکیں گے اور نہ ہی انہیں فالو کر سکیں گے جو اکثر اور بیشتر غیر اخلاقی یا نامناسب مواد شیئر کرتے ہیں۔
میٹا کا کہنا ہے کہ ایسے تمام مشکوک اور غیر موزوں اکاؤنٹس کو 18 سال سے کم عمر صارفین کی تجاویز(ریکومینڈیشنز) اور تلاش کے نتائج (سرچ رزلٹس) میں مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا تاکہ بچے ان تک پہنچ ہی نہ سکیں۔
الائس کمپنی کے ساتھ اشتراک اور سرچ پر پابندی’میٹا‘ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی مشہور عالمی تنظیم ’سیفٹی کمپنی الائس‘ کے ساتھ مل کر مستقبل میں بھی کم عمر صارفین سے متعلق نئے فیچرز کو تیار اور ٹیسٹ کرے گی۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں جب انسٹاگرام پر اس سیٹنگ کا آغاز ہوا تھا، تو یہ واضح کیا گیا تھا کہ کم عمر صارفین کو مخصوص سرچ اصطلاحات، جیسے نشہ آور اشیا کے استعمال اور دیگر نقصان دہ موضوعات کو سرچ کرنے سے بھی سختی سے روک دیا جائے گا۔
’لمیٹڈ کانٹینٹ سیٹنگ‘ اور والدین کا کنٹرولسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بچوں کو محفوظ ماحول دینے کے لیے ’لمیٹڈ کانٹینٹ سیٹنگ‘ کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا
اس فیچر کے تحت اب والدین کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کو پلیٹ فارم پر کسی بھی تبصرے (کمنٹس) تک رسائی حاصل کرنے سے روک سکیں۔
یہاں تک کہ اس سیٹنگ کے فعال ہونے کے بعد کم عمر صارفین خود اپنی پوسٹس پر آنے والے کمنٹس کو بھی نہیں دیکھ سکیں گے، جس سے وہ کسی بھی قسم کی آن لائن ٹرولنگ یا منفی تبصروں سے محفوظ رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اشتراک الائس کمپنی انسٹاگرام بچوں بک پابندی سرچ سوشل میڈیا سیٹنگ عائد فیس فیس بک لمیٹڈ کانٹینٹ میٹا والدین