Daily Mumtaz:
2026-06-02@22:33:48 GMT

اسلام آباد: سال 2025 کی ضلعی کارکردگی رپورٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

اسلام آباد: سال 2025 کی ضلعی کارکردگی رپورٹ جاری

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے سال 2025 کے اختتام پر اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں پرائس کنٹرول، انسدادِ گداگری، انسداد ڈینگی اور دیگر اہم کارروائیوں کے اعداد و شمار شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مہنگی اشیاء خور و نوش بیچنے پر 6,814 دکاندار گرفتار کیے گئے، جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائی کے دوران 472 دکانیں بھی سیل کیں۔ سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 47,77,510 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
انسداد گداگری کے اقدامات کے تحت شہر بھر سے 1,795 پیشہ ور بھکاری حوالات منتقل کیے گئے۔ مہنگی ایل پی جی بیچنے پر 193 دکانیں سیل کی گئیں اور 216 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں یا مقدار میں کمی بیشی پر بھی سخت کارروائی کی گئی، جس کے تحت 14 پیٹرول پمپ سیل اور 685,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح رہائشی علاقوں میں قائم 86 پیٹرول ایجنسیاں سیل اور 86 افراد گرفتار ہوئے۔ 54 انڈور شیشہ کیفے سیل کر کے 120,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 130 کو پرمٹ جاری کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے سال 2025 میں 9,617 غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کو ملک سے نکالنے کے عمل کو یقینی بنایا۔ علاوہ ازیں، انسداد تجاوزات، ڈینگی، پولیو اور دیگر مہمات میں بھی بھرپور حصہ لیا گیا۔ شہر کی حفاظت کے لیے گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی مہم جاری رہی، اور ہاؤس ہولڈ سروے بھی متحرک رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ڈی سی عرفان میمن نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیے گئے

پڑھیں:

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری

دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔  

اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ 

صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے