آئی ایل ٹی 20،فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز فائنل میں پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز

ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک) ڈیزرٹ وائپرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے کوالیفائر 1 میں ایم آئی ایمریٹس کو 45 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وائپرز نے چار سیزنز میں تیسری مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی۔


اینڈریز گوس نے 58 گیندوں پر ناقابلِ شکست 120 رنز اسکور کیے، جو نہ صرف اس سیزن کی پہلی سنچری تھی بلکہ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں کسی ایسوسی ایٹ نیشن کے کھلاڑی کی پہلی سنچری بھی قرار پائی۔ ان کی اننگز لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی بن گئی۔ گوس اور فخر زمان نے پہلی وکٹ پر 157 رنز کی شراکت قائم کی، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔


فخر زمان نے 50 گیندوں پر 69 رنز بنائے جبکہ آخر میں سیم کرن نے 12 گیندوں پر ناقابلِ شکست 38 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو 233رنز تک پہنچایا، جو سیزن کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔جواب میں ایم آئی ایمریٹس کے لیے ٹام بینٹن نے 27 گیندوں پر 63 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم ڈیبیو کرنے والے عثمان طارق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا پانسہ وائپرز کے حق میں پلٹ دیا۔ ڈیوڈ پین نے 2 جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا سکی ۔کوالیفائر 1 میں شکست کے باوجود ایم آئی ایمریٹس اب ایلیمینیٹر کے فاتح سے یکم جنوری کو مقابلہ کرے گی، جبکہ ڈیزرٹ وائپرز براہِ راست فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردنیا میں سب سے پہلے کون سا ملک 2026ء میں داخل ہوگا؟ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کے پلے آف مرحلے کا آغاز، فائنل کی جنگ شروع بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا راولپنڈی میں 18ویں کورین سفیر کی قومی جونیئر و کیڈٹ ٹائیکونڈو چیمپئن شپ کا انعقاد ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا پولارڈ کی طوفانی اننگز، ایم آئی ایمریٹس کوالیفائر ون میں پہنچ گئی انڈر 19سہہ ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایم ا ئی ایمریٹس ڈیزرٹ وائپرز ا ئی ایل ٹی 20 میں پہنچ گئی گیندوں پر کے لیے

پڑھیں:

معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی