پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیا ریکارڈ، اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن (بدھ کے روز) کاروبار کا آغاز 601 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 74 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جسے مارکیٹ کے لیے مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
بعد ازاں کاروباری دورانیے میں حصص کی خرید و فروخت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انڈیکس 220 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 252 پوائنٹس پر آ گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باوجود سودوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان موجود ہے۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان برقرار رہا، مگر بعض حصص میں منافع کی نکاسی نے انڈیکس پر معمولی دباؤ ڈال دیا۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے کی مسلسل تیزی کے اثرات رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو روز (پیر اور منگل) میں بھی جاری رہے، جس کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ ساز ریکارڈ قائم کیے۔ انڈیکس کی بڑھتی ہوئی سطح اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی اور اتار چڑھاؤ کے رجحان کے ساتھ محتاط سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، تاکہ منافع کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے اور مارکیٹ کے خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں اتار چڑھاؤ اتار چڑھاؤ کا کا رجحان
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔