برطانیہ کو یورپ سے جوڑنے والی یوروسٹار ٹرین سروس بند
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
برطانیہ کو یورپ کے مختلف ملکوں سے ملانے والی یوروسٹار ٹرین سروس بجلی کی فراہمی میں خلل کے باعث مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ یہ رکاوٹ کرسمس اور نئے سال کے درمیان سفر کے مصروف ترین دنوں میں پیش آئی، جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز چینل ٹنل میں بجلی کے نظام میں خرابی کے بعد لندن سے پیرس، ایمسٹرڈیم اور برسلز جانے اور آنے والی تمام یوروسٹار ٹرینیں روک دی گئیں۔ یوروسٹار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں مسئلے کے باعث ایک شٹل ٹرین ٹنل کے اندر ہی رک گئی، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت سروس معطل کرنا پڑی۔
ترجمان کے مطابق لندن آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں اگلے نوٹس تک بند رہیں گی۔ یوروسٹار نے اپنی ویب سائٹ اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے مسافروں کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں اپنے سفر کے منصوبے مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یوروسٹار حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے مسئلے کے حل پر کام جاری ہے اور صورتحال معمول پر آتے ہی سروس بحال کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔