ایران ترکیہ سرحد کے نزدیک غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے 2 پاکستانی شہریوں کی لاشیں پاکستان منتقل کردی گئی ہیں۔

اس موقع پر ایک سینیئر سفارتکار نے انسداد غیر قانونی ہجرت کے اقدامات کے پیشِ نظر انسانی اسمگلرز کے خلاف وارننگ جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا

حکام کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات میں تیزی آئی ہے، جس کے نتیجے میں اس سال یورپ کی جانب غیر قانونی ہجرت میں 47 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور 1700 سے زیادہ مشتبہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔

تاہم لوگ اب بھی بہتر معاشی مواقع اور روزگار کی تلاش میں خطرناک غیر قانونی سفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستان کے ایران میں سفیر محمد مدثر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ پاکستانی شہری ارمان اللہ ولد گل رحمان اور احتشام ولد مختار گل جو دونوں نوشہرہ کے رہائشی تھے، کی لاشیں آج تفتان بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچا دی گئی ہیں۔

’دونوں شہری انسانی اسمگلرز کی ہوس کا شکار ہوئے اور ایران کی سرحد کے قریب انتہائی سخت موسمی حالات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔‘

انہوں نے مزید کہاکہ میں ایک بار پھر وطن کے نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ انسانی اسمگلرز کے جال میں نہ پھنسیں اور قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کریں۔

انہوں نے بلوچستان حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لاشوں کی منتقلی کا بندوبست کیا اور مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

واضح رہے کہ غیر قانونی ہجرت کا مسئلہ 2023 کے بعد مزید توجہ کا مرکز بن گیا، جب سینکڑوں افراد جن میں پاکستانی شہری بھی شامل تھے بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد حکومت نے انسانی اسمگلنگ اور اسمگلنگ نیٹ ورکس کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

اس دوران حکام نے ہوائی اڈوں پر جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا، جس سے غیر قانونی سفر میں دستاویزاتی دھوکہ دہی کے بڑے پیمانے کا پتا چلا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ملزم گرفتار

ستمبر میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان کے 100 سے زیادہ سب سے مطلوبہ انسانی اسمگلرز کی فہرست جاری کی اور پنجاب اور اسلام آباد میں اہم اسمگلنگ مراکز کی نشاندہی کی۔

اس ماہ کے آغاز میں پاکستان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جنوری سے مصنوعی ذہانت پر مبنی امیگریشن اسکیننگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا، جس کا مقصد جعلی دستاویزات کی شناخت اور غیر قانونی بیرون ملک سفر کو روکنا ہے، تاکہ انسانی اسمگلنگ اور غیر مجاز ہجرت کے خلاف اقدامات مزید مؤثر ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایران ترکیہ سرحد غیرقانونی ہجرت لاشیں وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران ترکیہ سرحد لاشیں وی نیوز انسانی اسمگلرز انسانی اسمگلنگ

پڑھیں:

معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ