سندھ کے مفادات کے تحفظ امی قوتوں کو ایک مشترکہ ایجنڈے پر متفق ہو کر اتحاد کرنا ہوگا، سردار رحیم
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
سندھ نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سندھ کے عوام نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے سندھ پر متنازع کینالوں کے منصوبے کو مسترد کروایا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جب سندھ کے عوام متحد ہوتے ہیں تو کوئی بھی عوام دشمن منصوبہ مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کے مفادات کے تحفظ اور حقوق کے حصول کے لیے تمام قوم پرست، جمہوری اور عوامی قوتوں کو ایک مشترکہ ایجنڈے پر متفق ہو کر اتحاد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی نصاب میں شہید سورھیہ بادشاہ کی تحریکِ آزادی اور قربانیوں کو باقاعدہ طور پر شامل کیا جائے تاکہ نئی نسل کو سندھ کی حقیقی جدوجہد سے آگاہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید سورھیہ بادشاہ نے برطانوی سامراج کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، مگر افسوس کہ انگریزوں نے جاتے جاتے اپنے ایجنٹوں کو اقتدار میں لا کر اس خطے پر مسلط کر دیا، جن کا تسلط آج تک قائم ہے۔
سردار عبدالرحیم نے کہا کہ شہید سورھیہ بادشاہ کا انقلابی جذبہ آج بھی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں زندہ ہے، اسی سوچ کے تحت پارٹی کی سید صدرالدین شاہ راشدی ہمیشہ یہ بات دہراتے ہیں کہ جب تک ہمارے سندھڑی تکلیفوں میں ہے اس وقت تک خاموش اور آرام سے ہم کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے زیرِ اہتمام سندھ نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں شریک رہنماں اور کارکنوں نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ قومی تعلیمی نصاب میں شہید سورھیہ بادشاہ کی جدوجہد، قربانیوں اور تحریکِ آزادی کو شامل کیا جائے۔ اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے سندھ پر متنازع کینالوں کے منصوبے کو مسترد کروایا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جب سندھ کے عوام متحد ہوتے ہیں تو کوئی بھی عوام دشمن منصوبہ مسلط نہیں کیا جا سکتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ کے عوام کرتے ہوئے
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔