اقتدار سنبھالا تو معاشی بدحالی مگر اب ہمارے مشکل فیصلوں کے نتائج خود بول رہے ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوسال قبل جو معیشت ورثے میں ملی وہ شدید چیلنجز کا شکار تھی، معاشی طور پر ہم مشکلات میں گھرے ہوئے تھے مگر اب حکومت کے مشکل فیصلوں کے نتائج خود بول رہے ہیں۔
اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو متعدد چیلنجز کا سامنا تھا، معاشی اصلاحات لانا کوئی آسان کام نہیں تھا، معاشی طور پر ہم مشکلات میں گھرے ہوئے تھے اور افراط زر کی شرح 30 فیصد تک پہنچ چکی تھی، دوسال قبل جو معیشت ورثہ میں ملی وہ شدید چیلنجز کا شکار تھی، ہم نے اقتدار سنبھالا تو ہمیں مشکلات کا اندازہ تھا۔
انہوں ںے کہا کہ مگر اب حکومت کے مشکل فیصلوں کے نتائج خود بول رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں، 2025 ء میں ٹیکس وصولوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسال میں حکومت نے بہترین معاشی ترقی کی 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان سسٹم میں داخل ہوئے، پی آئی اے اور فرسٹ ایمن بینک کی کامیاب نجکاری ہوئی۔
وزیراعظم ںے مزید کہا کہ چیلنجز کے باوجود ہم نے ملک کو درست سمت میں ڈال دیا، معاشی بہتری کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ