پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز (Orion Towers) کے جاری شدہ سو فیصد حصص کی خریداری کا عمل مکمل کرکے باضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈیجیٹل با اختیاری اور انقلابی تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔آج سے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز، پی ٹی سی ایل کی سو فیصد ملکیتی ذیلی کمپنیوں کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون 4G) اور یو مائیکروفنانس بینک کے شانہ بشانہ پی ٹی سی ایل کا حصہ ہونگے۔
ٹیلی نار پاکستان عبوری مدت کے دوران ایک علیحدہ قانونی ادارے کے طور پر کام جاری رکھے گا۔ ضروری ریگولیٹری منظوریوں کے بعد پی ٹی ایم ایل اور ٹیلی نار پاکستان کو مستقبل میں ایک مربوط ادارے کی صورت میں آپس میں ضم کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پی ٹی ایم ایل (یوفون 4G) اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام سے وجود میں آنے والی کمپنی پاکستان کی ڈیجیٹل امنگوں کی روشنی میں نیٹ ورک صلاحیتوں میں توسیع، اسپیکٹرم وسائل کی بہتر ترتیب، اور صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق محفوظ، مربوط اور ڈیجیٹل طور پر فعال خدمات فراہم کرنےکیلئے پوری طرح تیار ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیلی نار پاکستان پی ٹی سی ایل
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔