اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں 15روز کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں 15روز کی توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن 15 روز کے لیے بڑھادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ کروانے کی ڈیڈ لائن کا آخری روز تھا، وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن 15 روز کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس پر عمل درآمد ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیصلہ ایم ٹیگ سینٹرز پر شہریوں کے رش کی وجہ سے کیا گیا، شہری 15 جنوری تک اپنی گاڑیوں پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق 15 جنوری کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ضرورت کے پیش نظر ایم ٹیگ سینٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا، شہری کسی بھی قانونی مشکل سے بچنے کے لیے گاڑی پر ایم ٹیگ لازمی لگوائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ادارہ جاتی کار کردگی، ڈریپ کا پہلا نمبر، اسٹیٹ بینک دوسرا ،ایف بی آر کا تیسرا نمبر، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر سعودی کابینہ کی پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہتی یادداشت کے مسودے کی منظوری پاکستان کا یمن میں تشدد بڑھنے پرگہری تشویش اور سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار اوگرا کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا زرمبادلہ میں اضافہ ، دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی