data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ترکیہ میں نئے سال پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنیوالے داعش کے 482 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران 482  مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق کرسمس اور نئے سال پر حملوں کی منصوبہ بندی کے باعث ترکیہ میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ترکیہ نے داعش نیٹ ورک کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی، 12 صوبوں میں آپریشنز کیا گیا جس کے دوران 482 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے میں ملک بھر سے داعش سے جڑے 600 افراد حراست میں لے لیے۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق 25 صوبوں میں بیک وقت داعش کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔

ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز بھی یالووا میں آپریشن کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 داعش کے ارکان ہلاک ہوئے تھے، ترک پولیس نے ملک کو دہشت گردی سے بچالیا،دہشت گردی کے راستے پر چلنے والوں کو کبھی موقع نہیں دیا جائے گا۔

ترک حکام نے کہا گزشتہ دنوں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 137 مشتبہ دہشتگرد گرفتار کئے، شامی سرحد پر داعش کی سرگرمیوں کے پیش نظر سخت اقدامات کئے ہیں، ملکی سلامتی اور عوامی تحفظ کیلئے سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ترکیہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ملک میں سرگرم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے بتایا گیا شہر میں 110 ایسے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جو نئے سال کے موقع پر استنبول میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے داعش سے تعلق رکھنے والے 17 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تصدیق کی ہے، جن میں 11 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے چند روز قبل بھی استنبول میں کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد مشتبہ داعش ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

اس حوالے سے ترک حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار افراد نئے سال پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے، چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی منصوبہ بندی نئے سال پر کو گرفتار کے دوران کے مطابق کیا گیا داعش کے

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار