ترکیہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 21 صوبوں میں ایک ساتھ کریک ڈاؤن، سیکڑوں افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
ترکیہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 21 صوبوں میں ایک ساتھ کریک ڈاؤن، سیکڑوں افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز
انقرہ (آئی پی ایس) ترکیہ میں سکیورٹی فورسز نے نئے سال کے موقع پر دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں کیں، جن کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے 357 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترک وزیر داخلہ کے مطابق 21 صوبوں میں بیک وقت انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کیے گئے۔
یہ کارروائیاں صوبائی پولیس، انسدادِ دہشت گردی یونٹس اور انٹیلی جنس اداروں کے باہمی تعاون سے انجام دی گئیں، جن کے نتیجے میں ایک ہی دن میں سیکڑوں مشتبہ عناصر کو حراست میں لیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ملک میں قدم جمانے یا سرگرم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کے مطابق شہر میں 110 ایسے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو نئے سال کے موقع پر استنبول میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
اسی طرح انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے داعش سے وابستہ 17 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جن میں 11 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔
ترک سکیورٹی حکام نے بتایا کہ چند روز قبل بھی استنبول میں کیے گئے چھاپوں کے دوران 100 سے زائد مشتبہ داعش ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ان کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جبکہ گرفتار افراد نئے سال پر حملوں کی تیاری میں مصروف تھے۔
ترک حکام کے مطابق یہ کامیاب کارروائیاں سکیورٹی اداروں کی بروقت حکمت عملی کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے ملک کو ایک بڑے ممکنہ سانحے سے محفوظ رکھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں، وزیر برائے سرمایہ کاری نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان جماعت اسلامی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف 15جنوری کو عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان پی ٹی آئی پنجاب میں بڑی تبدیلیاں متوقع، چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا سخت فیصلوں کا اعلان چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کا دورہ، انصاف کی فراہمی، عدالتی نظام کا جائزہ لیا ایف بی آر کے اقدامات پر تاجروں کی ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال اور ڈی چوک پر دھرنے کی دھمکی پاکستان انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود اور جنرل سیکریٹری عبدالخالق لک کی قونصل جنرل سید مصطفی ربانی سے ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔