گھنے کہرے کی زد میں میں دہلی اور اسکے اطراف، فضائی آلودگی بدستور شدید زمرے میں
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
دہلی ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری میں کہا کہ کم حدِ نگاہ کے باوجود مسافروں کی سہولت کیلئے گراؤنڈ ٹیمیں تعینات ہیں اور فعال طور پر مدد فراہم کررہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بدھ کی صبح دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کے کئی علاقوں میں گھنی دھند چھا گئی، جس کے باعث حد نگاہ میں شدید کمی واقع ہوئی اور اہم سڑکوں پر معمول کی آمد و رفت متاثر رہی۔ غازی آباد کے اندراپورم، نوئیڈا کے بوٹینیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن اور دہلی کے اکشردھام علاقے سے موصولہ مناظر میں سڑکوں اور رہائشی علاقوں پر دھند کی موٹی تہہ دیکھی گئی۔ کم حد نگاہ کے باعث گاڑیاں انتہائی سست رفتاری سے چلتی نظر آئیں۔ نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں بھی یہی صورتحال رہی، جس سے صبح کے وقت دفتر جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
گھنے کہرے اور دھند کے باعث اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں CAT-III حالات کے تحت چلائی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری میں کہا کہ کم حدِ نگاہ کے باوجود مسافروں کی سہولت کے لئے گراؤنڈ ٹیمیں تعینات ہیں اور فعال طور پر مدد فراہم کر رہی ہیں۔ مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ معلومات کے لئے متعلقہ ایئرلائنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ موجودہ گھنے کہرے کے باعث پروازیں CAT-III پروٹوکول کے تحت چلائی جا رہی ہیں، جس سے تاخیر یا منسوخی ہوسکتی ہے۔ ہماری ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مسافروں کی سہولت کے لئے سرگرم ہیں، ہونے والی زحمت کے لئے ہمیں افسوس ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے باعث رہی ہیں کے لئے
پڑھیں:
موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث متعدد رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے، ٹریفک جام اور سیوریج نظام مفلوج ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہر میں رات گئے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کینٹ، ڈیفنس اور والٹن سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی مقامات پر گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔لاہور کینٹ میں موسلادھار بارش کے باعث سیوریج سسٹم جواب دے گیا، جس سے علی ویو گارڈنز، علی پارک، نادرا آباد اور دیگر علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ مقامی افراد کے مطابق بیشتر علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔دوسری جانب ڈیفنس فیز تھری کے اے، بی اور سی بلاکس میں بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ والٹن روڈ اور کیولری گراؤنڈ میں سڑکیں مکمل طور پر زیر آب آگئیں۔ کیولری گراؤنڈ کی مرکزی شاہراہ بھی پانی میں ڈوب گئی، جس کے باعث آمدورفت شدید متاثر رہی۔بارش کے بعد مین ڈیفنس روڈ پر بھی پانی جمع ہونے سے سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ ڈیفنس انڈر پاس بھی پانی سے بھر گیا۔ شہر کے مختلف حصوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو گھنٹوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مسلسل بارش کے باعث لاہور کی بیشتر شاہراہیں جل تھل ہوگئیں جبکہ روزمرہ زندگی بری طرح متاثر رہی۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے نکاسی آب کے مؤثر انتظامات اور فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون کی بارشوں کے باعث لاہور میں حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 262 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مناواں میں 200، تاجپور میں 151، کاہنہ میں 142، شادی پورہ میں 129 اور مغل پورہ میں 127 اور اپر مال پر 111 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جوہر ٹاؤن میں 80، چوک ناخدا میں 60، نشتر ٹاؤن میں 54، اقبال ٹاؤن میں 51، گلبرگ میں 49، ڈیفنس روڈ 45، سمن آباد میں 29، جیل روڈ اور پانی والا تالاب 26، لکشمی چوک اور فرخ آباد میں 24، سگیاں میں 21 اور گلشن راوی میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی پروازیں متاثر ہوگئیں۔لاہور سے کراچی، دبئی، جدہ، ابو ظہبی، استنبول جانے اور آنے والی 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ شدید بارش سے پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی۔ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات لیکر آنے کی ہدایت کی ہے۔