City 42:
2026-07-24@02:51:42 GMT

نیب میں گریڈ 19 ،18 اور17 کے افسروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

(سٹی 42) قومی احتساب بیورو (نیب ) میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کر دی گئیں۔نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ز میںBS-19 کے محمد فہیم قریشی کو  اسلام آباد/راولپنڈی سے کراچی،نوید شفقت لاہور سے کراچی،کاشف نور شیخ کراچی سے بلوچستان اور حسین علی کا ملتان سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔

مسلمان کھلاڑی کی نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری،بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام

نوٹیفیکشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرز  میںBS-18  کےملک وحید احمد کا بلوچستان سے اسلام آباد/راولپنڈی،محمد صابر خان (لاہور سے کراچی)،محبوب عالم (بلوچستان سےلاہور)،سرفراز احمد شیخ (کراچی سےنیب ہیڈکوارٹر)،
وقاص احمد (اسلام آباد/راولپنڈی → خیبرپختونخوا)،شیر از فاروق (سکھر سےملتان)،عدنان محمود (بلوچستان سےڈپٹی چیئرمین سیکرٹریٹ، نیب HQ)،وقار انور (کراچی سےبلوچستان)،نثار حمید  کا اسلام آباد/راولپنڈی سےملتان تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

بالائی علاقوں میں بارش برفباری ؛ محکمہ موسمیات نے اہم الرٹ جاری کردیا

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز BS-17 میں صبیح رفیع ساہتو  کا لاہور سےکراچی،علی حسن (لاہور سےPACA، نیب HQ)،محمد عمر حیات (لاہور سےملتان)،محمد کاشف اقبال (لاہور سےکراچی)،اعجاز احمد (سکھر سےکراچی)،اشر عباسـی (بلوچستان سےکراچی)،عقیل ظفر (اسلام آباد/راولپنڈی سےکراچی)،اسداللہ مخدوم (اسلام آباد/راولپنڈی سےکراچی)،حافظ عمر صدیق (سکھر سے لاہور)،عمیر لیاقت (سکھر سےملتان)،ظاہر احمد ناز (لاہور سے کراچی)،محمد سبحان (کراچی سےخیبرپختونخوا) اور عمیر ارشد  کا ملتان سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔

 دعا ہے نیا سال ملک کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیامبر ثابت ہو' جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: قومی احتساب بیورو بڑے پیمانے تبادلے تعیناتیاں اسلام آباد راولپنڈی سے بلوچستان سے کر دیا گیا سے کراچی لاہور سے کراچی سے سکھر سے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم