data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روسی صدر ولادی میر پوتین نے یوکرائن کے علاقوں سومی اور خارکیف میں، جو روسی سرحد کے قریب واقع ہیں اس جگہ کو وسیع کرنے کا حکم دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسیوں نے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلری گیراسیموف کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی افواج شمال مشرقی یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔ انہوں نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی “بفر زون” کو وسیع کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق آج بدھ کے روز گیراسیموف کے حوالے سے مزید بتایا کہ صدر ولادی میر پوتین نے یوکرائن کے علاقوں سومی اور خارکیف میں، جو روسی سرحد کے قریب واقع ہیں اس جگہ کو وسیع کرنے کا حکم دیا ہے جسے ماسکو “بفر زون” قرار دیتا ہے۔ یہ توسیع آئندہ سال کے دوران کی جائے گی۔

ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ چیف آف اسٹاف نے “نارتھ” فوجی گروپ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ یہ فورس، جو 2024 کے اوائل میں تشکیل دی گئی تھی، شمال مشرقی یوکرائن میں سرحد پر بفر زون قائم کرنے اور مزید پیش قدمی کے حصول کے لیے وہاں موجود یوکرائنی افواج کو پیچھے دھکیلنے پر کام کر رہی ہے۔

گیراسیموف کے یہ بیانات روس کے اس عہد کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں اس نے پوتین کی رہائش گاہ پر حملے کی مبینہ کوشش کا جواب دینے کا کہا ہے۔ روس نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا تھا، جس کی کیو نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو اٹھانے کا مقصد جنگ کے آغاز کو تقریباً چار سال مکمل ہونے پر امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

یوکرائنی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ سومی اور خارکیف کے بارے میں ماسکو کے منصوبے “جنون” پر مبنی ہیں اور انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ یوکرائن ان دونوں علاقوں کا دفاع کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف