چترال: روسی شہری نے 68 ہزار ڈالر دیکر کشمیری مارخور کا شکار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
چترال: روسی شہری نے 68 ہزار ڈالر دیکر کشمیری مارخور کا شکار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز
چترال کےعلاقہ گہریت گول میں غیرملکی شکاری نے کشمیری مارخور کا شکارکر لیا۔
محکمہ جنگلی حیات کا بتانا ہے کہ روسی شکاری نے مارخور کے شکارکا لائسنس68 ہزار امریکی ڈالرزمیں لیا تھا اور شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کا شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کےتحت کیا گیا اور اس ہنٹنگ پروگرام کی آمدن کا بڑا حصہ مقامی آبادی کی فلاح وبہبود پرخرچ کیا جائے گا۔
محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ اس ہنٹنگ پروگرام کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور مقامی آبادی کو معاشی فوائد دینا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئے سال کا نیا تحفہ! یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان نئے سال کا نیا تحفہ! یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ترک صدر کا اسرائیل کو سخت پیغام، صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا ناقابلِ قبول قرار دے دیا امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر، ڈاکٹر ظفر اقبال ظفر کو 20 سکیل میں ترقی دیدی گئی،نوٹیفکیشن سب نیوز پر سیلاب، آگ، زلزلے اور طیارہ حادثات، 2025 کیوں تباہ کن ثابت ہوا؟ اسلام آباد: گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آج آخری تاریخ، کل سے کارروائیوں کا آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مارخور کا شکار جنگلی حیات
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔