پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ اور ایکو ٹورزم کے فروغ کے لیے مجموعی طور پر 9.4 ارب روپے کے دو بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منصوبے جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، چھانگا مانگا، لال سہانرہ، بہاولپور، صحرائے چولستان اور ڈی جی خان میں کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں نافذ ہوں گے۔
پہلا منصوبہ پنجاب وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ہیبی ٹیٹ ریسٹوریشن پروگرام ہے جس کی لاگت 3.

9 ارب روپے رکھی گئی ہے۔ اس کے تحت جنگلی حیات کی کم ہوتی آبادی کو مستحکم کرنے، مساکن کی بحالی اور مقامی کمیونٹی کو تحفظ کے عمل میں شامل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ سالٹ رینج، کالا چٹا رینج اور کوہِ سلیمان میں کمیونٹی بیسڈ کنزرویسیز قائم کی جائیں گی۔ اڑیال، چنکارہ اور سلیمان مارخور کی افزائش نسل کے لیے بریڈنگ اور ری انٹروڈکشن پروگرامز نافذ کیے جائیں گے۔ اسی منصوبے میں تیتر، پاڑہ، سانبھر، چیتل ہرن، نیل گائے، کالا ہرن اور چنکارہ کی افزائش نسل اور دوبارہ آبادکاری بھی شامل ہے۔
دوسرا منصوبہ ایکو ٹورزم سالٹ رینج و لال سہانرا نیشنل پارکس کے لیے ہے، جس کی مجموعی لاگت 5.5 ارب روپے ہے۔ اس کے تحت ایکو لاجز، سیاحتی سہولیات، فیملی پکنک ایریاز، ہائیکنگ ٹریکس، ویو پوائنٹس اور دیگر ماحول دوست سیاحتی سرگرمیوں کے انفراسٹرکچر کو فروغ دیا جائے گا۔ موٹروے ایم ٹو پر سالٹ رینج کے مقام پر ایک نیا انٹرچینج بھی منصوبے کا حصہ ہے تاکہ سیاحتی رسائی بہتر بنائی جا سکے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف مبین الہی کے مطابق یہ منصوبے پہلی بار صوبے میں جنگلی حیات، سیاحت اور مقامی کمیونٹی کی شراکت کو ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت جوڑ رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ماڈل سے نہ صرف جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کو تحفظ ملے گا بلکہ مقامی آبادی کے لیے روزگار اور معاشی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق ایکو ٹورزم منصوبہ جون 2027 تک مکمل ہو جائے گا، جبکہ قدرتی مساکن کی بحالی اور جنگلی جانوروں کی آبادکاری کا منصوبہ دو سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ مقامی کمیونٹی نے ان اقدامات کو علاقے کی پائیدار ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جنگلی حیات ارب روپے کے لیے

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن