نیویارک میں تاریخ رقم؛ پہلے مسلم میئر زہران ممدانی قرآن پاک پر حلف اٹھائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
نیو یارک میں کل ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے جب نو منتخب میئر زہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو دو مرحلوں پر مشتمل تقریب میں عہدے کا حلف اپنے دادا کے قرآنِ کریم پر اٹھائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری تقریب میں زہران ممدانی اپنے دادا کے قرآنِ کریم کے ساتھ ساتھ ایک اور تاریخی قرآن پاک پر حلف اُٹھائیں گے جو معروف سیاہ فام مورخ اور ادیب آرتورو شومبرگ کی ملکیت تھا اور نیو یارک پبلک لائبریری نے خصوصی طور پر فراہم کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جس قرآنِ کریم کا انتخاب کیا گیا ہے وہ آرتورو شومبرگ کی ذاتی لائبریری کا حصہ تھا حالانکہ وہ خود مسلمان نہیں تھے۔
شومبرگ سیاہ فام تاریخ، ثقافت اور تحقیق کے بڑے علمبردار سمجھے جاتے ہیں اور ان کا یہ قرآن نیو یارک کی متنوع تاریخ اور شناخت کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں دن کے وقت سٹی ہال کے باہر ہونے والی عوامی تقریب میں بھی زہران ممدانی قرآنِ کریم پر حلف اٹھائیں گے جہاں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس تقریب میں موجودہ میئر ایرک ایڈمز، ارکانِ کانگریس اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔
زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ لمحہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ نیو یارک کے لاکھوں مسلمانوں کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔
انتخابی مہم کے دوران انہوں نے واضح کیا تھا کہ ہر مسلمان کی خواہش ہے کہ اسے ایک عام نیو یارکر کی طرح برابری اور عزت کے ساتھ دیکھا جائے، نہ کہ کم پر سمجھوتہ کرنے کا مشورہ دیا جائے۔
یاد رہے کہ نیو یارک کے سابق میئرز بھی اپنی ذاتی اور تاریخی اہمیت کی حامل مذہبی کتابوں پر حلف اٹھاتے رہے ہیں۔
ایرک ایڈمز نے خاندانی بائبل پر، بل ڈی بلیزیو نے صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کی بائبل پر جبکہ مائیکل بلومبرگ نے اپنی بار مٹزوہ میں استعمال ہونے والی یہودی بائبل پر حلف لیا تھا۔
واضح رہے کہ زہران ممدانی نیو یارک سٹی کی تاریخ کے پہلے میئر ہوں گے جو قرآنِ پاک پر حلف اٹھائیں گے جبکہ وہ اس شہر کے پہلے مسلمان میئر بھی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اٹھائیں گے نیو یارک پر حلف
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان