الوداع 2025ء، خوش آمدید 2026ء، نئے سال کا آغاز، ملک بھر میں آتشبازی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی سال نو پر عظیم الشان جشن ہوا، باغ ابن قاسم کراچی میں نیو ایئر نائٹ پر میوزیکل پروگرام ہوا، نامور گلوکاروں کی جاندار پرفارمنسز رہی، نوجوان جھوم اٹھے، آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ الوداع 2025ء، خوش آمدید 2026ء، پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوگیا۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگیا، لاہور میں لبرٹی چوک پر فائر ورکس کا شاندار نظارہ دیکھا گیا، شہریوں نے جشن منایا، نئے سال کو خوش آمدید کہا، شہری سال نو میں خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے پرامید رہے۔ گورنر ہاؤس کراچی، باغ ابن قاسم، پورٹ گرینڈ میں بھی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، ارض پاک کی سلامتی، ترقی، امن اور استحکام کی دعائیں کی گئیں، وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم کیا گیا۔
پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی سال نو پر عظیم الشان جشن ہوا، باغ ابن قاسم کراچی میں نیو ایئر نائٹ پر میوزیکل پروگرام ہوا، نامور گلوکاروں کی جاندار پرفارمنسز رہی، نوجوان جھوم اٹھے، آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، اسلام آباد آباد میں بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔ دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے اہل وطن کو سال نو کی مبارکباد ہو، عالمی اور عسکری محاذ پر بے شمار کامیابیاں دیکر 2025ء کا سورج غروب ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مظاہرہ کیا گیا میں بھی سال نو
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔