کراچی میں ڈبل ڈیکر بس کی تفصیلات سامنے آ گئیں، مسافروں کے لیے خصوصی سہولیات
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح آج سے کر دیا گیا ہے، جو فی الحال آزمائشی طور پر چلائی جا رہی ہے۔
سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس سروس کو بعد میں توسیع دیتے ہوئے شہر بھر میں متعارف کروایا جائے گا۔ پیپلز بس سروس کے آپریشن منیجر عبدالشکور نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 5 ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی اور بسوں کا روٹ ملیر سے فوارہ چوک شاہراہ فیصل تک ہوگا۔
ڈبل ڈیکر بس میں کل 120 نشستیں موجود ہیں، جن میں خواتین کے لیے الگ حصہ مختص کیا گیا ہے۔ بس کی اوپری چھت کو کھولنے اور بند کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے، جس سے مسافر موسم سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ حفاظت کے لیے سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور آگ لگنے کی صورت میں بجھانے کے آلات بھی دستیاب ہیں۔
عبدالشکور کے مطابق یہ بسیں مکمل طور پر ایئرکنڈیشنڈ ہیں تاکہ گرمی کی شدت سے مسافر محفوظ رہ سکیں۔ ڈبل ڈیکر بس کا کم از کم کرایہ 80 روپے اور زیادہ سے زیادہ 120 روپے رکھا گیا ہے۔ بس صبح سے شام تک چلائی جائے گی، تاہم ابتدائی طور پر سروس آزمائشی بنیاد پر ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں سروس کی کامیابی کے بعد مزید ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی، جس سے شہر کے عوام کو بہتر اور جدید ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم ہوں گی اور کراچی کی ٹریفک میں بھی بہتری آئے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈبل ڈیکر بس
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو