پیوٹن کی رہائشگاہ پر یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
روسی حکام نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی ڈرونز نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حکام کے مطابق ڈرونز کی پرواز کی سمت اور راستے کی نشاندہی نقشے میں کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی ہے، رات میں بنی ویڈیو میں تباہ شدہ ڈرون جنگل میں برف میں پڑا نظر آرہا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق محتاط منصوبہ بندی اور مرحلہ وار کیا گیا حملہ ٹارگٹڈ تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز روس نے الزام عائد کیا تھا کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔۔ حملے کے وقت صدر پیوٹن کے رہائش گاہ پر موجود ہونے کا نہیں بتایا گیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے گئے۔
دیگر ذرائع کے مطابق روسی وزارت دفاع نے یوکرینی ڈرونز کی مبینہ پرواز کا نقشہ جاری کر دیا۔ روسی حکام نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی ڈرونز نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حکام کے مطابق ڈرونز کی پرواز کی سمت اور راستے کی نشاندہی نقشے میں کی گئی ہے۔ سربراہ دفاعی کمانڈ نے کہا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خطرے کو ناکام بنایا۔ خبر ایجنسی کے مطابق زمین پر گرے ہوئے مبینہ یوکرینی ڈرون کی فوٹیج پر بریفنگ بھی دی، یوکرین کی جانب سے اس دعوے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر پیوٹن کی رہائش گاہ یوکرینی ڈرون رہائش گاہ پر کے مطابق
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔