جاپانی وزیراعظم نے مبینہ آسیب زدہ سرکاری رہائشگاہ میں سکونت اختیار کرلی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جاپان کی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے مبینہ طور پر آسيب زدہ سمجھی جانے والی سرکاری رہائش گاہ میں رہائش اختیار کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ مشہور ہے کہ وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں ایک صدی قبل کے جاپانی فوجیوں کی ارواح بھٹکتی ہیں، جبکہ اسی عمارت میں ماضی میں ایک وزیرِ اعظم کو قتل بھی کیا جا چکا ہے۔
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے پیر کے روز ٹوکیو میں واقع وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں باضابطہ طور پر قیام شروع کیا۔
1929 میں تعمیر ہونے والی یہ عمارت 1930 کی دہائی میں ہونے والی بغاوتوں، اعلیٰ سرکاری شخصیات اور حتیٰ کہ ایک وزیرِ اعظم کے قتل کا مرکز رہی ہے، جس کے باعث اسے ’آسیب زدہ‘ قرار دیا جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری رہائش
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :