Al Qamar Online:
2026-07-24@00:58:01 GMT

دریشم 3 سے متعلق بڑی خبر؛ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

فلم دریشم کے سیکوئل 2 کے بعد اب تیسرے حصے کی ریلیز کے لیے مداح بڑی بے چینی اور بے تابی سے منتظر ہیں۔

دریشم کی پُراسرار کہانی اور آخری لمحے تک فلم بینوں کر جکڑے رہنے والے سسپنس کے ساتھ دریشم 3 کی شوٹنگ کا رکا ہوا شیڈول اب دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔

دریشم 3 کی شوٹنگ اب ممبئی سے گوا منتقل کی جا رہی ہے جہاں فلم کی کاسٹ 8 جنوری سے فروری کے آخر شوٹنگ میں مصروف رہے گی۔

گوا میں ہونے والے اس شیڈول میں فلم کی مکمل کاسٹ شریک ہوگی جن میں اجے دیوگن، تبو، شریا سرن اور راجت کپور شامل ہیں۔

اس مرحلے کے ساتھ ہی فلم کی کہانی ایک نئے اور سنسنی خیز موڑ میں داخل ہو رہی ہے خاص طور پر اس لیے کہ اس بار معروف اداکار جیدیپ اہلاوت فلم کا حصہ بن چکے ہیں۔

اپنی گہری اداکاری اور مضبوط اسکرین پریزنس کے لیے مشہور جیدیپ اہلاوت کی شمولیت سے ’دریشم‘ کی دنیا میں ایک نیا اور غیر متوقع رنگ شامل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ تمام اداکار ایک بار پھر اس فیملی تھرلر کو اپنی جان دار اداکاری سے نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

دریشم 3 میں ایک بار پھر یہی سوال مرکزی حیثیت رکھتا ہے کہ کیا وجے سالگاؤںکر ایک مرتبہ پھر قانون اور نظام کو چکما دینے میں کامیاب ہوگا یا اس بار ماضی کے راز اس کے لیے ناقابلِ تصور نتائج لے کر آئیں گے؟

ان سوالوں کے جواب شائقین کو دریشم ڈے پر ملیں گے جو ممکنہ طور پر 2 اکتوبر2026 ہوگا۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے لیے

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری