data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے ضلع جنوبی میں تعینات 60 سے زائد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کی ویجیلنس رپورٹ پر انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، بلڈنگ انسپکٹرز کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ضلع جنوبی میں لیاری، صدر، کلفٹن، سول لائنز ، گارڈن ویسٹ کوارٹرز، گلشنِ فیصل، آرام باغ کوارٹرز، ہنگورآباد، بہارکالونی اور نوآباد کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کرائی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسران سے 7 دن میں وضاحت طلب کی گئی ہے اور جواب نہ دینے پر معطلی یا برطرفی کا امکان ہے۔ایس بی سی اے نیغیر قانونی تعمیر شدہ 38 عمارات کو عوامی جانوں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قصوروار افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ایس بی سی اے حکام نے ضلع جنوبی میں غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکامی پر 60 سے زائد افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی ہے۔ملوث 12 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 19 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 29 بلڈنگ انسپکٹرز، انجینئرز اور آرکیٹیکٹس کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں یہ افسران 38 مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کے دوران ضلع جنوبی میں تعینات تھے۔مذکورہ افسران کی مبینہ طور پر نگرانی میں رہائشی، کمرشل اور مخلوط استعمال کی عمارتیں بنوائی گئیں۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن