data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کا 14 واں اجلاس چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس میں ٹاؤن وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی سمیت ارکان کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلِ داؤدی کی نمائش، پرندوں کی نمائش، ملازمین کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کی تشکیل، 16 دسمبر سقوطِ ڈھاکا اور آرمی پبلک اسکول سانحہ کی یاد میں قرارداد، بی آر ٹی منصوبے پر کام تیز کرنے، سوئی سدرن گیس کی جانب سے روڈ کٹنگ کی مد میں حاصل ہونے والی رقم سے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز کی منظوری سمیت دیگر اہم امور شامل تھے جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ درست سمت میں گامزن ہے اور محدود وسائل کے باوجود الحمدللہ گلشن اقبال کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے باعث ٹاؤن کی اندرونی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے جس سے نہ صرف انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا ہے بلکہ شہریوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات اور ٹریفک حادثات اور فضائی آلودگی کے باعث مختلف امراض کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیز میں بلا تفریق بلدیاتی خدمات فراہم کی گئیں اور ہر یوسی کو خودمختار بنانے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم اس تجربے کے مطلوبہ مثبت نتائج حاصل نہ ہو سکے۔ اس کے باوجود دستیاب وسائل میں عوامی فلاح کے زیادہ سے زیادہ منصوبے شروع کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کونسل میں موجود پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین سے بھی اپیل کی کہ وہ اعلیٰ حکام سے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے گلشن اقبال کے عوام کے لیے ریلیف فراہم کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گلشن اقبال کے لیے

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک