گورنر تبوک کا فون، اسحاق ڈار وزرائے خارجہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے چین جائینگے
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون کیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے نائب وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گفتگو میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے میں شہزادہ فہد کی ذاتی دلچسپی کو سراہا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی کی دعوت پر 4 جنوری کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے پاکستان-چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ ترین مشاورتی فورم ہے جو دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوئوں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ وزارت خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی سفیر نے چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔ اسحاق ڈار نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار