یمن: پاکستان امن کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے:دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان یمن میں تشدد بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان یمن کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے اسی طرح تمام کوششوں کا مقصد ملک میں دیرپا امن اور استحکام قائم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کسی بھی یمنی فریق کے یکطرفہ اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جوںصورتحال کی شدت میں اضافے اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور یمن کے امن و استحکام کے ساتھ خطے کے لیے بھی خطرہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یمن میں امن و استحکام کیلئے موجودہ صورتحال کو ختم کرنے کیلئے علاقائی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان یمن کے مسئلے کو مذاکرات اور سفارتکاری حل کرنے کی مکمل معاونت کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان یمن کرتا ہے
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔