data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو نئے سال کے تحفے کے طور پر ریلیف دیا جائے۔ کمرتوڑ مہنگائی، ای چالان اور یوٹیلیٹی بلز، پیٹرول سمیت ہر چیز پر ٹیکسوں کے نفاذ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ اتنا ٹیکس دینے کے باوجود امن، تعلیم اور صحت کی سہولیات خریدی جاتی ہیں۔ دنیا کے ہر جمہوری ملک میں صحت اور تعلیم کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں جبکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ہر ایک کو عدل و انصاف فراہم کرنا حکومت کا فرض سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تیل کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں تو حکومت، ٹرانسپورٹ اور تاجرقیمتوں کو آسمان پرپہنچادیتے ہیں،لیکن جب عالمی منڈی میں کمی ہوتی ہے تو اس کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا جاتا۔ اس لیے حکومت تیل کی قیمتوں میں نہ صرف کمی کرے بلکہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچنے کے لیے بھی اقدامات کرے۔ اس وقت بھی حکومت ایک لیٹر پر سو روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سمیت کھانے پینے کی اشیاکی قیمتوں میں فرق پڑتاہے۔ پہلے ہی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا جینا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی بیرل پیٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر اور ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔ لہٰذا حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرکے عوام کو عزت و وقار کے ساتھ جینے کا حق دے۔ عالمی منڈی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے