سونا سستا ہوگیا؛ قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑی کمی کے نتیجے میں سونا آج مسلسل دوسرے دن سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 107 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 371 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 10 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 174 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ فی تولہ نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 145 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 930 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (پیر کو) بھی 6 دن کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ بڑی کمی فی تولہ
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔