کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں ہاتھ سیکنے والا سیکیورٹی گارڈ آگ سے جھلس کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ضلع ملیر منزل پمپ کے قریب آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق اورنگزیب ٹاؤن جوگی موڑ کے قریب آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوا۔
جاں بحق ہونے والا شخص سیکیورٹی گارڈ تھا جو سردی سے بچنے کے لیے آگ سے اپنے ہاتھ سیک رہا تھا کہ اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد سفر ولد اللہ وسایو کے نام سے ہوئی ہے۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاون پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جھلس کر
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔