data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں منگل کے روز مختلف علاقوں سے موصول ہونے والے افسوسناک اور دل دہلا دینے والے واقعات نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے 6افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں‘ دو افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے نیا ناظم آباد بلاک ایم میں ایک محنتی اور شریف سیکورٹی گارڈ خان افضل اپنی ڈیوٹی کے مقام پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خان افضل کئی دنوں سے یہ شکایت کر رہا تھا کہ اسے کچھ افراد تنگ کر رہے ہیں۔ خان افضل کی وفات سے محلے کے لوگ اور ساتھی گارڈز صدمے میں ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد کیا جائے گا۔ ادھر نمائش شمس ایونیو اپارٹمنٹ کے قریب سے 55 سالہ غلام مصطفی ولد محمد حسن کی لاش برآمد ہوئی۔ جناح ہسپتال کے قریب نجم الدین آڈیٹوریم کے پارک سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11.

5 عالم بیکری کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی لاش برا مد ہوئی کے قریب

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن