بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب بڑی فضائی مشقوں کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب واقع ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھارتی فضائیہ نے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) جاری کرتے ہوئے 20 سے 21 جنوری تک مخصوص فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فضائی مشقیں گجرات کے علاقے کچھ (Kutch) میں کی جائیں گی، جہاں بھارتی فضائیہ کے جدید لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔ مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار اور دیگر فرنٹ لائن جنگی طیارے شامل ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق ان مشقوں کے دوران تیز رفتار پروازیں، فضائی لڑائی کی تربیت اور ممکنہ طور پر لائیو فائرنگ یا بمباری کی مشقیں بھی کی جا سکتی ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشقوں کے لیے مختص فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے حساس علاقوں پر مشتمل ہے، جن میں بحیرہ عرب، سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے قریبی علاقے شامل ہیں۔علاقائی تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ صورتحال پر متعلقہ ادارے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :