واشنگٹن:

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سمندری حدود میں مبینہ منشیات بردار تین کشتیوں پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ان ہلاکتوں کے بعد واشنگٹن کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف جاری کارروائیوں میں مارے جانے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 110 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی سدرن کمانڈ جو وسطی اور جنوبی امریکا میں امریکی افواج کی کارروائیوں کی ذمہ دار ہے، کے مطابق حملوں میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث تین کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا جو ایک قافلے کی صورت میں سفر کر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں

امریکی فورسز کی وینزویلا کے ایک اور تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد ایک ہی کشتی میں سوار تھے۔

تاہم امریکی حکام کی جانب سے ان حملوں کی درست جغرافیائی مقام کی فوری طور پر وضاحت نہیں کی گئی۔

ماضی میں اس نوعیت کی کارروائیاں بحیرہ کیریبین یا مشرقی بحرالکاہل کے علاقوں میں کی جا چکی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران