Jasarat News:
2026-07-24@02:11:45 GMT

سکھرسیف سٹی پروجیکٹ کے تحت جدید سرویلنس کیمروں کی تنصیب

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260101-05-5
سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں امن و امان کے قیام، جرائم کی مؤثر روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سکھر میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں 160 جدید سرویلنس کیمروں کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا سنگِ بنیاد میئر سکھر و ترجمان حکومتِ سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کے ہمراہ آج بدھ کو رکھا، اس موقع پر میئر سکھر نے کہا کہ یہ منصوبہ شہر کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے جرائم کی براہِ راست نگرانی، ٹریفک نظم و ضبط اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنائے گا اور سکھر کو محفوظ، پرامن اور اسمارٹ سٹی بنانے کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا، جبکہ ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 8 تا 12 میگا پکسل کے ہائی ریزولوشن سرویلنس کیمرے شہر کے حساس، مصروف اور اہم مقامات پر نصب کیے جا رہے ہیں، اور ایس ایس پی آفس میں ایک جدید کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے جس سے تمام کیمروں کی لائیو مانیٹرنگ ممکن ہوگی، اس کے علاوہ شہریوں کی فوری مدد اور ایمرجنسی میں رسپانس کے لیے ایک فوری ایکشن فورس بھی تشکیل دی جائے گی جو 15 کے علاوہ دیگر ہنگامی صورتحال میں فوری تعینات ہوگی۔ میئر سکھر کا کہنا تھا کہ کراچی کی طرز پر سکھر میں بھی جلد ای۔چالان سسٹم کا آغاز کیا جائے گا اور آئندہ مرحلے میں جدید ٹریفک سگنلز کی تنصیب بھی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کو منظم، محفوظ اور سہل سفری سہولیات میسر آئیں، اس موقع پر میئر سکھر اور ایس ایس پی سکھر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سکھر کو اپنا شہر سمجھتے ہوئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ جرائم کے خاتمے، ٹریفک بہتری اور شہری تحفظ کے اس جامع نظام کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایس پی میئر سکھر

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار